حیدرآباد۔30اگسٹ(اعتماد نیوز) تلگو دیشم پارٹی کے سینئر لیڈر تومالا
ناگیشور راؤ ‘ تلگو دیشم ایم ایل سی بالی نینی‘ ضلع کھمم کے تلگو دیشم
پارٹی کے صدر کونڈا بالا ‘ زیڈ پی چیرپرسن کویتا‘ ڈی سی بی سی چیرمن وجئے
بابو نے تلگو دیشم پارٹی سے مستعفی ہوتے ہوئے پارٹی کو زبردست جھٹکا دیا۔
یہ
تمام قائدین تلگو دیشم پارٹی کے لئے ضلع کھمم میں اہم مانے جاتے تھے۔
چنانچہ آج تومالا ناگیشور نے استعفی دے دیا جسکے ساتھ ہی ان تمام قائدین نے
اپنے استعفوں کو اے پی کے چیفمنسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو روانہ کر
ددیا۔ذرائع کے مطابق وہ 5ستمبر کو جلد تلنگانہ کی حکمران پارٹی ٹی آر ایس
میں شامل ہونگے۔